کسٹرڈ کیک
  • 1159 Views

کسٹرڈ کیک

یہ ایک چھوٹی سی کے طور پر بھی اتنا ہی اچھا ہے کیونکہ یہ کسٹرڈ کیک بھی چھوٹی سی کے طور پر کہا جا سکتا ہے. کیک کسٹرڈ کے ساتھ ملا جب یہ irresistible ہے جس میں ایک بالکل منفرد ذائقہ کو جنم دیتی ہے. آپ کو ایک نئے ذائقے سے لطف اندوز کرنا چاہتے ہیں تو پھر یہ باہر لے.

ضرورت



    اسٹرابیری جیلی ایک پیکٹ
    بنانا جیلی ایک پیکٹ
    ڈرائی فروٹ آدھا کپ
    سادہ بسکٹ دو پیکٹ
    کریم آدھا کپ
    مکھن دو سو گرام
    :کسٹرڈ کے لیے
    دودھ ایک کلو
    چینی ایک کپ
    مینگو کسٹرڈ ایک کپ
    کریم آدھا کپ

 

عمل

جیلی کے لیے: ایک پین میں ڈیڑھ کپ پانی کو گرم کر لیں۔

اب اس میں اسٹرابیری جیلی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔

اسی طرح بنانا جیلی کو بھی الگ تیار کر لیں۔

دونوں جیلیوں کو فریزر میں رکھ کر جما لیں۔

جب جیلیاں جم جائیں تو نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

کسٹرڈ کے لیے: ایک کپ ٹھنڈے دودھ میں مینگو کسٹرڈ کو مکس کریں۔

باقی دودھ کو گرم کریں، جب گرم ہونے لگے تو چینی شامل کریں۔

جب چینی حل ہو جائے تو اس میں کریم شامل کرکے مکس کر لیں۔

اب اس میں کسٹرڈ کو تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالیں اور جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اُتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔

کسٹرڈ تیار ہے۔

اب ایک چوپر میں بسکٹس اور ایک سو اسی گرام مکھن کو ڈال کر اچھی طرح سے چوپ کرکے پیسٹ کی شکل سا بنالیں۔

اب ایک کیک کے سانچے میں بٹر پیپر لگائیں۔

اوپر اور کناروں پر مکھن لگائیں۔

بسکٹ اور مکھن کا بیٹر ڈال کر سیٹ کریں۔

پھر پہلے سے تیار کسٹرڈ ڈالیں۔

پھر اوپر سے جمی ہوئی جیلی کے ٹکڑے ڈالیں۔

پھر کریم ڈالیں اور ڈرائی فروٹ چھڑک دیں۔

اب اسے فریزر میں رکھ کر خوب ٹھنڈا کر لیں۔

پھر فریزر سے نکال کر سانچے میں سے نکالیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا کسٹرڈ کیک سرو کریں۔