ڈرم ونگز
  • 1259 Views

ڈرم ونگز

آپ نئے ترکیبیں کوشش کرنے کے لئے محبت کرتے ہیں تو میں اس ڈرم پروں ہدایت کی طرح آپ کو یقین ہے. یہ ایک خاندان کے کھانے میں سائڈ ڈش کے طور پر عظیم چلا جاتا ہے.

ضرورت

چکن ونگز آدھا کلو (اسکن کے ساتھ
چکن قیمہ دو سو پچاس گرام
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
انڈا ایک عدد
میدہ دو کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
ووسٹر ساس دو کھانے کے چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
(پیاز ایک عدد (درمیانی
پارسلے ایک چوتھائی گٹھی
نمک حسب ذائقہ

عمل

چوپر میں چکن کا قیمہ، پیاز، نمک، کالی مرچ اور پارسلے ڈال کر چوپ کرلیں۔

چکن ونگز کو لالی پاپ کی شکل میں کاٹ لیں۔

پھر انڈا، ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ، میدے، کارن فلور، ووسٹر ساس اور نمک کے ساتھ میری نیٹ کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اب قیمے والے مکسچر کو چکن ونگز میں بھر دیں اور اوون پروف ٹرے میں رکھ دیں۔

آخر میں گرم اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کرلیں۔

اوون سے نکال لیں اور کیچپ یا کسی دوسرے ساس کے ساتھ سرو کریں