انڈا آلو قتلی
  • 2365 Views

انڈا آلو قتلی

ناشتا ہدایت کی ضرورت ہے؟ آپ میں توانائی کو فروغ دینے کہ صحت مند ہدایت کے ساتھ اپنے دن کا آغاز. انڈے آلو Qatli آپ ناشتا میں آپ کے خاندان خدمت کر سکتے ہیں آسان نسخہ میں سے ایک ہے. آپ کا خاندان آلو اور ابلا ہوا انڈے کا مجموعہ کی طرح ضروری گا

ضرورت

لو آدھا کلو
تیل ایک چوتھائی کپ
(انڈے تین عدد ﴿اُبلے ہوئے
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
املی کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
دہی آدھا پاؤ
رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
(ٹماٹر دو عدد ﴿اُبلے ہوئے
پانی ایک کپ
ہری مرچ تین عدد
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی

عمل

پہلے آلوؤں کو گول گول قتلوں کی طرح کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے انڈے فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں۔

اب اسی تیل میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے تھوڑا سا پکائیں۔

پھر اس میں املی کا پیسٹ اور دہی شامل کردیں۔

چند سیکنڈ مزید پکانے کے بعد رائی دانہ، کُٹی لال مرچ، نمک، کلونجی، ہلدی، پسی لال مرچ اور ٹماٹر شامل کرکے ایک سے ڈیڑھ منٹ تک پکانے کے بعد کٹے ہوئے آلو شامل کریں۔

پھر ایک سے دو منٹ مزید پکائیں اور ایک کپ پانی شامل کرکے ڈھک کر دَم پر پکنے دیں۔

آٹھ سے دس منٹ بعد جب آلو گل جائیں تو اس میں ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کریں۔

پھر آنچ تیز کرکے بھونیں اور فرائی انڈوں کو ایک کے چار کاٹ لیں۔

ڈش میں قتلیاں نکالیں اور انڈوں کو اوپر رکھ کر سرو کریں۔