بینگن کے ناریل والے پکوڑے
  • 210 Views

بینگن کے ناریل والے پکوڑے

یہ ھستا اور سوادج پکوڑے بینگن کے ساتھ تیار، اور سادہ میدہ، انڈے، ناریل خشک دودھ اور dessicated ناریل، انڈے، نمک اور کالی مرچ کے ساتھ فراانگ کے لئے کی کوٹنگ بینگن کے لئے ایک موٹی بلے تیار کر رہے ہیں.

ضرورت



    بینگن دو عدد (گول والے) (Eggplant 2 round)
    میدہ ایک پیالی (Refined flour 1 cup)
    پسا ہوا ناریل تین چوتھائی پیالی (Desiccated coconut ¾ cup)
    انڈے دو عدد(Eggs 2)
    ناریل کا خشک دودھ آدھی پیالی (Coconut milk powder ½ cup)
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Black pepper ½ tsp crushed)
    بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ (Baking powder 1 tsp)
    نمک ایک چائے کا چمچ (Salt 1 tsp)
    تیل تلنے کے لیے (Oil for frying)
 

عمل



    میدے میں بیکنگ پاؤڈر (baking powder)ملالیں (mix)۔

    بینگن کے لمبائی میں سولہ ٹکڑے کاٹ (cut) کر ان میں نمک لگائیں اور تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔

    پیالے میں انڈے پھینٹیں (beat)، اس میں ناریل کا خشک دودھ، نمک، کالی مرچ، میدہ، ناریل اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ (thick mixture) تیار کر لیں۔

    کٹے ہوئے بینگن صاف پانی سے دھو کر ٹشو پیپر (tissue paper) سے خشک کر لیں۔

    ایک پلیٹ میں کارن فلور (corn flour) نکال لیں۔

    کڑاہی میں تیل گرم کریں۔

    بینگن کا ایک ایک ٹکڑا لے کر اسے پہلے کارن فلور (corn flour) میں لپیٹیں اور پھر میدے کے آمیزے میں لپیٹ کر کڑاہی میں شامل کرتے جائیں۔

    سنہری رنگ آنے پر پکوڑوں کو جاذب کاغذ (absorbent paper) پر نکالیں اور مزیدار پکوڑے چٹنی کے ہمراہ پیش (serve) کریں۔