بندوق چاکلیٹ کیک
  • 349 Views

بندوق چاکلیٹ کیک

آپ کو یہ مشکل ایک fluffy چاکلیٹ کیک بناو جائے؟ پھر یہ آسان طریقہ کی پیروی اور آپ کے اپنے مزیدار کیک بناو. ایک کامل کیک سالگرہ، باپ دن، ماں کے دن، اور ویلنٹائن کے موقع پر خدمت کرنے کے لئے.

ضرورت



    میدہ ایک کپ
    بیکنگ پائوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
    مکھن ایک سو پچیس گرام
    کوکو پائوڈر دو کھانے کے چمچ
    دودھ آدھا کپ
    انڈے دو عدد
    چینی تین چوتھائی کپ
    آسنگ کے لئے
    کریم ایک پیکٹ
    کوکو پائوڈر دو کھانے کے چمچ
    برائون شوگر دو کھانے کے چمچ
    آسنگ شوگر ایک کپ
    اسٹرابری سجائوٹ کےلئے

 

عمل

آٹھ انچ کے سانچے کو چکنا کرکے ایک طرف رکھ دیں اور ااون کو 170 ڈگری پر دس منٹ کے لئے پری ہیٹ کر لیں۔

میدہ اور بیکنگ پائوڈر ایک پلیٹ میں چھان لیں۔

ایک ساس پین میں مکھن' کوکو پائوڈر اور دودھ کو اتنا گرم کریں کہ مکھن پگھل جائے لیکن اُبال نا آئے۔

الیکٹرک بیٹر سے انڈے پھینٹ لیں جب جھاگ بن جائے تو چینی شامل کرکے بیٹ کریں۔

اب اِس میں میدہ اور کوکو والا مکسچر ڈال کر مزید مکس کریں کہ کوئی گھٹلی نا رہے۔

آمیزہ سانچے میں ڈال کر اوون میں رکھیں اور 170 ڈگری پر 30-25 بیک کریں۔ کیک میں چھری ڈال کر چیک کرلیں اگر صاف باہر آئے تو کیک تیار ہے۔

کیک اوون سے نکال کر پانچ منٹ سانچے میں رہنے دیں اور پھر باہر نکال لیں۔

آسنگ کے لئے: ایک ساس پین میں دو کھانے کے چمچ کریم' کوکو پائوڈر اور برائون شوگر پکائیں جب پتلی سی پیسٹ بن جائے تو آنچ سے ہتا لیں۔

اب اِس میں آہستہ آہستہ آسنگ شوگر ملائیں۔ کیک کو اس آسنگ سے کور کر دیں۔ باقی کریم اور اسٹرابری سے سجا کر ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔