تَلے ہوئے وانٹون
  • 277 Views

تَلے ہوئے وانٹون

یہ تلی ہوئی wontons ایک ایشیائی حوصلہ افزائی نمکین یا بھوک بڑھانے کی مانند ہیں. تم پنیر، گوشت اور سبزیوں سمیت آپ کی خواہش کچھ بھی بھرنا، کے ساتھ متعلق Wonton لفافوں بھر سکتا ہے.

ضرورت



    میدہ دو سو پچاس گرام (Refined flour 250 grams)
    انڈے تین عدد (Eggs 3)
    نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
    تیل تلنے کے لیے (Oil for frying)
    بھرنے کے لیے:
    بغیر ہڈی مرغی دو سو پچاس گرام (اُبال کر چھوٹے چوکور ٹکڑے کرلیں) (Chicken 250 gm boneless and diced)
    انڈہ ایک عدد (Egg 1)
    ہری پیاز دو ڈنڈیاں (Spring onions 2 stalks)
    لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ (Garlic paste 1 tsp)
    کالی مرچ (کُٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچ (Black pepper 1 tsp crushed)
    سویا ساس ایک چائے کا چمچ (Soy sauce 1 tsp)
    چائنیز نمک ایک تہائی چائے کا چمچ (Chinese salt 1/3 tsp)
    نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
    ٹماٹر اور بندگوبھی سجانے کے لیے (Tomatoes and cabbage for garnishing)
 

عمل

پیالے میں میدہ، انڈے اور نمک ڈال کر سخت آٹا گوندھ (knead) کر تھوڑی دیر کے لیے رکھنے کے بعد چوکور روٹی بیلیں اور اس روٹی کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ (cut into squares pieces) لیں۔

بلینڈر (blender)میں مرغی کے ٹکڑے، لہسن، چائنیز نمک (Chinese salt)، سویاساس(soy sauce)، کالی مرچ، نمک اور ہری پیاز ڈال کر یکجان کرلیں۔

اس آمیزے (mixture) کو چوکور (square) پٹیوں کے درمیان میں رکھیں اور چاروں طرف سے لپیٹ کر پوٹلی بنائیں اور کناروں (edges) کو انڈہ لگا کر بند (seal) کرلیں۔

کڑاہی میں تیل گرم کرکے وانٹون (wonton)اس میں سنہری (golden) کرکے پلیٹ میں نکال لیں۔

پیش (serve)کرنے کی پلیٹ میں بندگوبھی کدوکش (grated) کرکے بچھا دیں اور ٹماٹر کے ٹکڑے کرکے رکھیں اور پھر وانٹون (wonton)رکھ کر پیش (serve) کریں۔