بنیادی طور پر ایک عربی سنیک ہدایت ہے. ایک پنیر مرکب سادہ آٹا آٹا شیل میں لپیٹ اور گہری تلی ہوئی. پنیر سموسی رمضان لئے خدمت کی جا سکتی ہے کہ سنیک کھانا پکانا کرنے کے لئے سادہ اور آسان ہے یا آپ کو ایک سنیک کے طور پر چائے کے ساتھ ان میں Cheesy ھستا آدھا چاند پنیر سموسے ہیں کر سکتے ہیں.
میدہ 300 گرام
نمک 1/2چائے کا چمچ
آئل 2 کھانے کے چمچے
انڈا (پھنٹا ہوا) 1عدد
کرش چیز 1 پیکٹ
تیل(فرائنگ) حسب ضرورت
میدہ میں نمک اور آئل ڈال کے اسے مکس کریں۔ پھر تھوڑا سا پانی شامل کرکے گوندھیں۔ اس کے بعد ہاتھ کو پانی سے گیلا کرکے ڈو کو اچھی طرح سے گوندھ لیں۔
یہ ڈو نرم نہیں ہونی چاہیے یہ سخت ہو کہ ہاتھ سے نہ چپکے۔ اس کو دس سے پندرہ منٹ کیلئے ایک طرف رکھ دیں۔
اب ڈو کے چھوٹے سائز کے پیڑے بنا لیں اور ان کو خشک میدہ چھڑکتے ہوئے روٹی کی طرح بیل لیں۔
اس روٹی کے درمیان میں ایک سے ڈیرھ کھانے کے چمچے کرش چیز رکھیں، برش سے سائڈوں پر انڈا لگائیں اور آدھے چاند کی شکل میں روٹی کو فولڈ کر دیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کرکے ڈیپ فرائی کرلیں۔
گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں اور کیچپ، املی ساس یا پودینہ کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔