ہواگی برگر
  • 358 Views

ہواگی برگر

امریکہ (امریکہ) کو اس مزیدار ہدایت باہر کی کوشش کریں میں بہت مشہور فاسٹ فوڈ ہدایت آپ کے گھر میں ہے آپ کے خاندان کے خاص طور یہ پسند کرے گا اپنے بچوں کو اس سے محبت کرے گا!

ضرورت



    گائے کا قیمہ آدھا کلو
    نمک ایک تہائی چائے کا چمچ
    کالی مرچ ایک تہائی چائے کا چمچ
    لہسن کا پیسٹ ایک تہائی چائے کا چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    تھائم پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    اوریگانو پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    انڈا ایک عدد
    بریڈ ایک سلائس
    دودھ آدھا کپ
    باریک کٹی پیاز ایک عدد
    کریم چیز حسب ضرورت
    ہاٹ ڈوگ بن چار عدد
    سلاد کے پتے حسب ضرورت
    مایونیز دو کھانے کے چمچ
    سرکہ تین کھانے کے چمچ
    مشروم سلائس چار عدد
    چیڈر چیز حسب ضرورت

 

عمل

گائے کے قیمے کو نمک، کالی مرچ، لہسن کا پیسٹ، مسٹرڈ پیسٹ، تھائم پاؤڈر، اوریگانو پاؤڈر اور انڈے سے تیس منٹ کے لیے میرینیٹ کریں۔

اس میں دودھ میں بھیگی ہوئی بریڈ سلائس شامل کریں۔

اس کے کباب بنا کر حسب ضرورت تیل کے ساتھ فرائی کر لیں۔

تیل گرم کر کے کٹی پیاز کو فرائی کریں۔

اس میں مشروم کے سلائس اور چیڈر چیز شامل کریں اور مزید فرائی کریں۔

بن کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ کر سینک لیں۔

اس کے ایک حصے پر کریم چیز لگائیں، پھر سلاد پتہ رکھیں، اوپر سے فرائی کیا ہوا کباب رکھیں۔

اب پیاز اور مشروم کا فرائی کیا ہوا آمیزہ ڈالیں۔

مایونیز میں سرکہ ملا کر اوپر سے ڈالیں۔

ساتھ ہی مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر بن کے دوسرے حصے سے ڈھک دیں اور فرنچ فرائز کے ساتھ پیش کریں۔