نم ناریل ذائقہ کیک چائے کے وقت میں ایک مزیدار دعوت ہے لیکن یہ آپ کو اس کے کسی بھی وقت کے کھانے کے لئے چاہتے ہیں کریں گے تو مزیدار ہے. اسے کھانے کے لئے بنانے کے لئے آسان ہے اور بہت اچھا ہے.
مکھن ایک سو پچاس گرام
دودھ ایک کپ
چینی ڈیڑھ کپ
انڈے چار عدد
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چٹکی
میدہ ایک کپ
کھوپرا ایک کپ
پہلے مکھن اور دودھ کو پکائیں۔
جب اُبال آجائے تو چولہے سے اُتار لیں۔
اب چینی اور انڈوں کو ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
جب چینی حل ہو جائے تو اس میں مکھن اور دودھ شامل کرکے پھینٹیں۔
اس کے بعد ونیلا ایسنس، نمک، میدہ اور کھوپرا ڈال کر فولڈ کرلیں۔
اب اسے گریس کی ہوئی ٹرے میں پھیلائیں اور پھر دو سو ڈگری سینٹی گریڈ اوون میں پچیس منٹ بیک کرلیں۔
ہاٹ ملک کوکونٹ کیک تیار ہے۔