حیدرآبادی دہی بڑے چاٹ مصالحہ کے ساتھ
  • 638 Views

حیدرآبادی دہی بڑے چاٹ مصالحہ کے ساتھ

شیف شیریں انور آپ حیدرآباد داہی سے Baray کے لئے ایک خاص ڈش لایا جاتا ہے؛ شدید اور کشش! اس رمضان میں اپنے گھر داہی سے Baray لطف اندوز.

ضرورت

ماش دال ایک پاؤ (چھ گھنٹے پانی میں بھیگی ہوئی
(سفید زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
(لال مرچ گول دس عدد (بھنی اور پسی ہوئی
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
دہی ایک کلو
(چینی تین کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے
چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ
:بگھار کے لئے
تیل تین کھانے کے چمچ
کری پتے دس سے بارہ عدد
رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ
میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
(لال مرچ چار عدد (گول
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ

عمل

دال کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈر میں بلینڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔

اب اسے پیالے میں نکال کر اس میں آدھا سفید زیرہ، آدھی لال مرچ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے بیٹر تیار کرلیں۔

ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں ایک ایک کھانے کا چمچ کرکے بیٹر ڈال دیں۔

اور درمیانی آنچ پر فرائی کریں یہاں تک کہ سنہرہ رنگ آجائے۔

اب بڑے چولہے سے ہٹا کر نمک، باقی لال مرچ اور باقی زیرہ کے ساتھ نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔

تیس منٹ کے لئے پانی میں بھیگا رہنے دیں۔

پھر پانی سے نکال کر ہتھیلیوں کی مدد سے پانی کو نچوڑ لیں۔

دہی کو چینی، نمک اور پانی کے ساتھ مکس کرلیں یہاں تک کہ ہموار ہوجائے۔

اب آدھے دہی کے مکسچر کو ڈش میں پھیلا دیں اور اوپر بڑے رکھ دیں۔

اب ایک پین میں تیل، کری پتہ، رائی دانہ، میتھی دانہ، لال مرچ اور سفید زیرہ ڈال کر بگھار تیار لیں۔

پھر بقیہ دہی ڈال دیں اور آخر میں بگھار لگا دیں۔

چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔