ہیلا پینو چیز برگر
  • 181 Views

ہیلا پینو چیز برگر

ایک خوفناک دل سے برگر ہدایت ہے. آپ کو ایک مزیدار تسلی بخش چیزبرگر بنانے کے لئے، زمین گائے کے گوشت، سرسوں کا پیسٹ، jalapeño مرچ، مشروم، پنیر، چٹنی، جڑی بوٹیاں اور مصالحے وغیرہ کی ضرورت ہے. باہر کی کوشش کریں اور Jalapeno چیزبرگر کی کامل ذائقہ حاصل کرنے کے لئے قدم بہ قدم کی پیروی کریں!

ضرورت



    قیمہ ﴿بیف﴾ آدھا کلو
    نمک ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    پیپریکا ایک چائے کا چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    ووسٹر ساس ایک
    تھائم پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    اوریگانو پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    بریڈ سلائس دو عدد
    دودھ ایک چوتھائی کپ
    (پیاز ایک عدد ﴿کاٹ کر تیل میں ہلکی سی بھنی ہوئی
    برگر کے بن چار عدد
    مایونیز حسب ضرورت
    سلاد کے پتے حسب ضرورت
    ﴾ٹماٹر ایک عدد ﴿سلائس میں کٹا ہوا
    (پیاز دو عدد ﴿گولائی میں کٹی ہوئی
    (مشروم چھ عدد ﴿سلائس میں کٹے ہوئے
    براؤن شوگر دو کھانے کے چمچ
    (تیل (دو کھانے کے چمچ
    ہلاپیوپیپر چھ عدد ﴿سلائس میں کٹے ہوئے
    نمک چٹکی بھر
    (کالی مرچ چٹکی بھر ﴿پسی ہوئی
    چیڈر چیز چار کھانے کے چمچ

 

عمل

قیمے میں نمک، کالی مرچ، پیپریکا، اوریگانو، تھائم پاؤڈر، مسٹرڈ پیسٹ، ووسٹر ساس، پیاز اور بریڈ سلائس اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب اس کے کباب بنا کر آٹھ منٹ فرائی کر لیں۔
اب دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں، اس میں کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا فرائی کریں کہ یہ نرم ہو جائے۔
اس میں مشروم، نمک، کالی مرچ، براؤن شوگر، چیڈر چیز اور ہلاپینو سلائس شامل کریں۔
دو منٹ پکائیں اور پھر چولہے سے ہٹا کر الگ رکھ دیں۔
بن کو درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ کر سینک لیں، اس پر مکھن اور مایونیز لگائیں پھر سلاد پتہ اور ٹماٹر کا سلائس رکھیں، اوپر سے تلا ہوا کباب رکھ دیں۔
اب اس پر تھوڑا سا سبزیوں کا بنایا ہوا آمیزہ ڈال دیں۔
بن کے دوسرے ٹکڑے سے اس کو ڈھک دیں اور فرنچ فرائز کے ساتھ پیش کریں۔