لاوا کیک
  • 194 Views

لاوا کیک

اس کے تمام چاکلیٹ پریمیوں کے لئے ایک حیرت انگیز علاج!

ضرورت



    میدہ ڈیڑھ کپ
    دودھ آدھا کپ
    (چینی ڈیڑھ کپ (پسی ہوئی
    انڈے چار عدد
    بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
    ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
    کوکو پاؤڈر چار کھانے کے چمچ
    نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    کریم ایک پیکٹ
    مکھن دو سو گرام
    (ڈارک چاکلیٹ تین سو گرام (کدو کش

 

عمل

مکھن اور چینی کو پھینٹ لیں، جب یہ کریمی ہوجائے تو اس میں انڈے ملائیں اور مزید پھینٹ لیں۔

اب اس میں نمک، ونیلا ایسنس، میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور کریم ڈال کر فولڈ کریں۔

اس آمیزے کو دو حصوں میں کرلیں، ایک حصے میں دودھ اور کوکو پاؤڈر مکس کرلیں۔

مولڈ میں ڈونٹ کٹر رکھیں اور سائیڈز پر چاکلیٹ مکسچر ڈالیں، درمیان میں کدوکش کی ہوئی چاکلیٹ ڈالیں۔

اور اس پر بغیر کوکو پاؤڈر والا مکسچر ڈال دیں۔

اب ڈونٹ کٹر نکال لیں۔

اسے اوون پروف مولڈ میں ڈال کر مائیکرو ویو اوون میں دس منٹ کےلئے رکھ دیں۔