لیمن چلی چکن
  • 210 Views

لیمن چلی چکن

یہ سوادج چکن ناریل کریم، نیبو کا رس تازگی اور ہلچل بھون کھانا سے نیکی کے ساتھ پیک کیا ہے. نیبو مرچ چکن کھانے کے لئے ایک کامل وارمنگ کو Tangy ڈش.

ضرورت

چکن آدھا کلو (بون لیس اور کیوبز شکل میں
نمک حسب ذائقہ
(کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
سرکہ تین سے چار کھانے کے چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چکن یخنی ڈیڑھ کپ
کارن فلور دو کھانے کا چمچ
کوکونٹ کریم پاؤڈر آدھا کپ
پانی ایک کپ
لیموں تین عدد
تیل آدھا کپ
پیاز ایک عدد
ہری مرچ آٹھ سے دس عدد
(لال مرچ چھ سے سات عدد (ثابت

عمل

ایک پیالے میں چکن، نمک، پسی کالی مرچ، سرکہ اور ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے دس سے پندرہ منٹ کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

پھر پین میں تیل ڈال کر میری نیٹ چکن کو ڈال کر سوتے کر لیں۔

پھر چکن کی تھوڑی سی یخنی کو اس میں ڈال دیں۔

پھر تھوڑا سا پکنے کے بعد مزید ایک کپ یخنی اس میں ڈال کر پکا لیں۔

پھر باقی بچی یخنی کو ایک کپ میں ڈال کر کارن فلور کے ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر اس یخنی کے مکسچر کو چکن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر ایک کپ میں کوکونٹ کریم پاؤڈر اور پانی ڈال کر مکس کر لیں۔

پھر اس کو چکن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور جب پک جائے تو اس میں دو عدد لیموں کا رس ڈال اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر اس کو ڈش آؤٹ کر لیں۔

پھر دوسرے پین میں تیل میں پیاز ڈال کر لال کر لیں۔

پھر اس میں ہری مرچ اور لال مرچ ڈال کر فرائی کر لیں۔

پھر اس میں ایک عدد لیموں کا رس ڈال دیں۔

پھر چکن کے اوپر فرائی سبزیوں کو ڈال کر سرو کریں۔