لیمن چلی چکن
  • 291 Views

لیمن چلی چکن

نیبو مرچ چکن کوئی شک کے بغیر ایک شاندار نسخہ ہے. یہ مسالیدار ذائقہ کے مینو میں شامل کرنے کے لئے ایک بہترین چکن ڈش ہے.

ضرورت

    چکن آدھا کلو (ہڈی کے بغیر
    سفید سرکہ آدھی پیالی
    (ادرک ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
    نمک حسب ذائقہ
    تیل آدھی پیالی
    پانی ایک پیالی
    چکن کیوب دو عدد
    لیموں چار عدد
    (لال مرچ آٹھ عدد (تازہ، لمبی باریک کٹی ہوئی
    (ہری مرچ آٹھ عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی
    کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
    (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی

 

عمل

چکن کی بوٹیاں بنالیں۔

اب انہیں اچھی طرح دھو کر سفید سرکہ، ادرک اور نمک لگا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔

ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈالیں اور پانی خشک کرلیں۔

اب ایک پیالی پانی میں چکن کیوب ڈال کر یخنی بنالیں اور اس میں لیموں کا رس ملا دیں۔

چب پانی خشک ہوجائے تو الگ فرائنگ پین میں تازہ لال مرچ اور باریک کٹی ہری مرچ ڈال کر اسٹر فرائی کرلیں اور چکن میں ڈال دیں۔

آخر میں تیار یخنی میں کارن فلور ملا کر چکن میں شامل کرکے ہلکا سا پکائیں۔

جب یخنی گاڑھی ہوجائے تو اس میں کٹی کالی مرچ ڈال کر گرم گرم سرو کریں