لیموں اور پستے کا کیک
  • 414 Views

لیموں اور پستے کا کیک

نیبو کیک پستا مزیدار میٹھی کیک ہدایت اور چائے کے وقت کے لئے اچھا ہے. یہ کیک نیبو اور پستا کے مجموعہ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے.

ضرورت



    انڈے تین عدد
    کاسٹر شوگر چھ اونس
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    (لیموں دو عدد ﴿رس اور چھلکے
    دودھ پانچ اونس
    مکھن ایک کھانے کا چمچ
    میدے دو اونس
    بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
    فروسٹنگ کے لیے
    آئسنگ شوگر آٹھ اونس
    اَن سالڈ بٹر چار اونس
    کریم ایک کھانے کا چمچ
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    گارنش کے لیے
    (پستے دو کھانے کے چمچ ﴿کٹے ہوئے
    لیموں کے چھلکے حسب ضرورت

 

عمل

ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر کو پھینٹ لیں۔

اب اس میں ونیلا ایسنس، لیموں کا رس اور چھلکے شامل کر دیں۔

پھر دودھ اور مکھن کو ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

اب دودھ کو آہستہ آہستہ انڈے اور چینی کے آمیزے میں شامل کر دیں۔

پھر اس میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ملالیں۔

اس کے بعد ایک گریس کیے ہوئے ٹن میں بیٹر کو ڈالیں اور ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر چالیس منٹ تک بیک کریں۔

پھر اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

فروسٹنگ بنانے کے لیے: ایک پیالے میں آئسنگ شوگر، اَن سالڈ بٹر، کریم اور ونیلا ایسنس ملالیں۔

پھر فروسٹنگ کو پائپنگ بیگ میں ڈال کر کیک پر ڈیکوریشن کرلیں۔

آخر میں کٹے ہوئے پستے اور لیموں کے چھلکے کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔