مچھلی کا کیک
  • 175 Views

مچھلی کا کیک

مچھلی کا گوشت سے ان سہاونا ھستا مچھلی کیک، سبز لہسن، مرچ، لیموں کا رس، مصالحے کے ساتھ ساتھ اور انڈے، سادہ آٹا اور روٹی crumbs استعمال کیا مچھلی کیک کوٹنگ کے لئے ابلا ہوا آلو. نیبو کا رس اس میں حیرت انگیز ذائقہ شامل.

ضرورت



    مچھلی کے فلے دو سو گرام
    آلو تین سو گرام (اُبلے ہوئے)
    انڈہ ایک عدد
    ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی
    ہری مرچیں تین عدد (باریک کٹی ہوئی)
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (چوپ کیا ہوا)
    لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
    رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ
    سفید زیرہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (کٹا ہوا)
    ہلدی ایک چوتھائی کا چمچ (پسی ہوئی)
    میدہ دو کھانے کے چمچ
    ہرا لہسن دو کھانے کے چمچ (چوپ کیا ہوا)
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    تیل تلنے کے لئے + دو کھانے کے چمچ

 

عمل

ایک پیالے میں آلو کا بھُرتہ بنالیں۔

فرائنگ پین (Frying Pan) میں دو کھانے کے چمچ تیل (Oil) گرم کرکے زیرہ اور رائی دانہ کڑکڑائیں۔

اس میں مچھلی، نمک، لال مرچ، ہلدی اور لیموں کا رس ڈال کر چند منٹ تک پکائیں اور پھر اُتارلیں۔

ایک پیالے میں مچھلی، آلو، ہری مرچ، ہرا لہسن اور ہرا دھنیا ملالیں اور اس آمیزے کی گول ٹکیاں بنالیں۔

ٹکیوں کو پہلے انڈے پھر میدے اور پھر ڈبل روٹی کے چوڑے میں لپیٹ لیں۔

کڑاہی میں تیل (Oil) گرم کرکے ٹکیوں کو دونوں جانب سے سنہری رنگ آنے تک تَلیں اور پھر جاذب کاغذ پر نکال لیں۔