مخملی چکن
  • 1046 Views

مخملی چکن

شاندار چکن ہدایت عام اجزاء سے تیار کی بہت آسان نسخہ ہے. Makhmali چکن ہفتے کے آخر میں رات کے کھانے پر سادہ چاول یا چپاتی کے ساتھ خدمت کی جا سکتی ہے.

ضرورت

    چکن ایک کلو (آٹھ پیس
    زیرہ ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ چھ عدد
    (پیاز ایک عدد (کٹا ہوا
    لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    گھی ایک کھانے کا چمچ
    ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    (خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
    ٹماٹر پیوری دو کھانے کے چمچ
    نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
    (ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی
    ٹماٹر دو عدد کٹے ہوئے
    سرکہ ایک چائے کا چمچ
    دودھ آدھا کپ
    چینی ایک چائے کا چمچ
    (کارن فلور ایک کھانے کا چمچ (پانی میں گھلا ہوا
    (ہرا دھنیا تین سے چار کھانے کے چمچ (کٹا ہوا

 

عمل

چکن کو دو کپ پانی میں اُبال کر چکن کو یخنی سے باہر نکال لیں۔

پھر یخنی میں آدھا کپ دودھ شامل کر کے مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔

ایک پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز کو فرائی کر لیں یہاں تک کہ رنگ تبدیل ہو جائے۔

پھر زیرہ، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کرکے مرچ اور خشک دھنیا شامل کریں۔

پھر کٹا ہوا ٹماٹر اور ٹماٹرپیوری شامل کرکے کچھ دیر کے لیے فرائی کریں۔

اب ابلہ ہوا چکن شامل کرکے اچھی طرح فرائی کرلیں۔

پھر ہری مرچ، نمک، چینی اور سرکہ ڈال دیں۔

پھر یخنی ڈال کر ایک اُبال آنے تک پکائیں اور پانی میں گھلا ہوا کارن فلور ڈال دیں۔

آدھا ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

ڈش میں نکال کر باقی ہرے دھنیا سے گارنش کرکے سرو کریں