ماربل کیک
  • 429 Views

ماربل کیک

اس کا وقت سالگرہ کی پارٹی کے لئے ایک خوفناک اور خوبصورت ماربل کیک کے ساتھ آپ کے خاندان اور دوستوں کو متاثر کرنے کے لئے!

ضرورت



    میدہ ڈیڑھ کپ (All purpose flour 1 ½ cups)
    فوڈ کلر ایک چٹکی (Food color 1 pinch)
    کاسٹر شوگر ایک کپ (Caster sugar 1 cup)
    انڈے دو عدد (Eggs 2)
    دہی سوا کپ (Yogurt 1 ¼ cup)
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ (Vanilla essence 1 tsp)
    نمک ایک چٹکی (Salt 1 pinch)
    کوکو پاؤڈر دو کھانے کے چمچ (Cocoa powder 2 tbsp)
    مکھن یا تیل چار کھانے کے چمچ (Butter or oil 4 tbsp)
    بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ (Baking powder 1 ½ tbsp)

 

عمل

اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم کریں۔

اب پیالے میں میدہ، کاسٹر شوگر (caster sugar)، بیکنگ پاؤڈر (baking powder) ، ونیلا ایسنس(vanilla essence) ، نمک اور فوڈ کلر ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں۔

اب دوسرے پیالے میں مکھن یا تیل، انڈے اور دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔

پھر اس میں خشک اجزاء کا مکسچر آہستہ آہستہ ہاتھ سے مِکس (mix) کریں۔

اب اس کیک مکسچر (cake batter) میں سے دو کپ مکسچر نکال کر ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں کوکو پاؤڈر شامل کرکے مِکس کرلیں۔

ونیلا مکسچر میں ضرورت پڑنے پر دودھ بھی شامل کیا جاسکتا ہے تاکہ مکسچر نرم ہو جائے۔

اب لوف ٹِن کو گریس کرلیں اور ونیلا بیٹر (vanilla batter) اس میں ڈال کر چمچ سے سطح ہموار کرلیں۔ پھر کوکو پاؤڈر والا مکسچر ڈالیں۔ اور اوپر باقی ونیلا بیٹرڈال کر فورک سے ماربل ڈیزائن بنائیں۔

اس کے بعد چالیس سے پینتالیس منٹ کےلئے اوون میں بیک کرلیں۔ مزے دار ماربل کیک (marble cake) تیار ہے۔