میٹ سوس میکرونی
  • 654 Views

میٹ سوس میکرونی

یہاں باںکا کے ساتھ گوشت کا ایک خوفناک ہدایت ہے، آپ کے بچوں کو بھی پورا خاندان ایک پرانے خیال پر اس منفرد موڑ سے محبت کرے گا. یہ ہدایت ایک سوادج oregano کے ذائقہ چٹنی میں باںکا، کیما، veggies اور پنیر کو یکجا کیا.

ضرورت



    بیف قیمہ ایک پاؤ (Beef mince 250)
    میکرونی بوائل پانچ سو گرام (Macaroni boil 500 gm)
    ٹماٹو پیوری دو سو گرام (Tomato puree 200 gm)
    اوریگانو ایک کھانے کا چمچ (Oregano 1 tbsp)
    نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
    لہسن اور ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ (Garlic and ginger paste 1 tsp)
    شملہ مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی) (Capsicum 2 finely chopped)
    ٹماٹر دو عدد (Tomatoes 2)
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (Black pepper 1 tsp)
    لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (Red chilli ½ tsp)
    سبز پیاز ایک عدد (Green onion 1)
    سویا سوس ایک کھانے کا چمچ (Soya sauce 1 tbsp)
    چیز سلائس دو عدد (Cheese slice 2)
    پانی حسبِ ضرورت (Water as required)

 

عمل

پہلے قیمے کو اُبال (boil) لیں۔

ایک پین (pan) میں تیل گرم (heat) کریں۔

اب اس میں اُبلا قیمہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے تھوڑا سا فرائی (fry) کرلیں۔

پھر اس میں ٹماٹو پیوری اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پانچ منٹ (5 mins) کے لیے مزید پکائیں (cook)۔

اب اس میں کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، لال مرچ اور نمک شامل کرکے پندرہ منٹ (15 mins) کے لیے ہلکی آنچ (low heat) پر پکائیں (cook)۔

ایک دوسرے پین میں تھوڑا سا تیل گرم (heat) کریں۔

اب اس میں شملہ مرچ کو تھوڑا سا فرائی (fry) کرلیں۔

اب اس میں ٹماٹر، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، سبز پیاز، اوریگانو (oregano)، چیز(cheese) ، میکرونی (macaroni)، سویا سوس (soy sauce) اور قیمے کا مکسچر ( (mixtureبھی شامل کرکے ہلکی آنچ (low flame) پر دو سے تین منٹ (2 to 3 mints) کے لیے فرائی (fry) کرلیں۔

مزے دار میٹ سوس میکرونی تیار ہے کیچپ کے ساتھ سرو (serve) کریں۔