مکس چیوڑا
  • 1090 Views

مکس چیوڑا

لذيذة جدا وحلوة ومنعش وصفة وجبة خفيفة النكهة، أعدت مع رقائق الذرة والفول السوداني والتوابل والخير الطبيعي من الفواكه المجففة.

ضرورت



    کڑی پتے تین عدد
    ہری مرچ چار عدد
    کارن فلیکس آدھی پیالی
    رائس کرپس آدھی پیالی
    کشمش پچس گرام
    ڈرائی کوکونٹ پچس گرام
    کاجو پچس گرام
    مونگ پھلی پچس گرام
    (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
    ڈرائی لیمن پاؤڈر یا ٹاٹری ایک چائے کا چمچ
    رائی دانہ ایک چائے کا چمچ
    ہلدی ایک چائے کا چمچ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    تیل تلنے کے لیے
    نمک حسبِ ذائقہ
 

عمل

پہلے پین میں تیل گرم کرکے کارن فیلکس ڈال کر چند سیکنڈ فرائی کرکے نکال لیں۔

پھر اسی تیل میں رائس کرپس ڈال کر ہلکا گولڈن ہونے تک فرائی کرکے نکال لیں۔

اس کے بعد کشمش اور ڈرائی کوکونٹ ڈال کر تھوڑا سا گولڈن ہونے تک فرائی کریں اور نکالیں۔

اب کاجو اور مونگ پھلی کو چند لمحوں تک فرائی کریں اور گولڈن ہونے پر نکال لیں۔

پھر ہری مرچ کو لمبائی میں ایک کی چار کائیں اور گولڈن ہونے تک فرائی کرکے نکال لیں۔

اب ان تمام اجزاء کو ایک پیالے میں مکس کرلیں۔

اس کے بعد ایک الگ پین میں تیل گرم کرکے رائی دانہ اور کڑی پتے فرائی کرکے نکالیں اور پیالے میں ڈال کر مکس کرلیں۔

اب اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی، چینی اور لیمن پاؤدر یا ٹاٹری ڈال کر مکس کرلیں۔

مزے دار مکس چیوڑا تیار ہے۔