مونگ دال وڑا
  • 663 Views

مونگ دال وڑا

جانیں اور آسان طریقہ میں ان ھستا اور سوادج دال پکوڑے بنانے.

ضرورت



    مونگ کی دال ایک پاؤ (Yellow lentil 250 gm)
    پیاز ایک پاؤ (Onion 250 gm)
    ہری مرچ چھ عدد (Green chilli 6)
    نمک ایک چائے کا چمچ (Salt 1 tsp)
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Black pepper 1 tsp crushed)
    لال مرچ دو چائے کے چمچ (کُٹی ہوئی) (Red chilli 2 tsp crushed)
    زیرہ دو چائے کے چمچ (Cumin 2 tsp)
    ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ (Whole coriander 2 tsp)
    تیل تلنے کے لئے (Oil for frying)

 

عمل

پہلے چوپر کے اندر مونگ کی دال کو باریک پیسلیں۔

ایک پیالے میں مونگ کی دال ڈال دیں۔

اب اس میں نمک، کٹی لال مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، کُٹی کالی مرچ، ہری مرچیں اور پیاز شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے (30 mints) کے لیے رکھ دیں۔

پین میں تیل گرم کریں۔

اب اس سارے مکسچر کو تھوڑا تھوڑا ہاتھ کی مدد سے پکوڑوں کی شکل کی طرح کا بنا کر فرائی(fry)  کر لیں۔

مزے دار مونگ دال وڑا تیار ہے کیچپ یا چٹنیکے ساتھ سرو کریں۔