اورنج کیک
  • 478 Views

اورنج کیک

اس کے elegantly سجایا اور سالگرہ یا کسی خاص واقعات کے لئے Frosted یا صرف ایک روزمرہ میٹھی کے لئے سادہ لطف اندوز ہو سکتے کیا جا سکتا ہے کے طور پر سنتری کا کیک، تقریبا کسی بھی موقع کے لئے خوفناک میٹھی کرتا ہے.

ضرورت



    مکھن دو سو پچاس ملی لیٹر
    انڈے چار عدد
    بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
    کارن فلور چار کھانے کے چمچ
    شکر ایک کپ
    کیک کا آٹا تین سو دس ملی لیٹر
    نمک ایک چٹکی
    :سیرپ کے لیے
    شکر آدھا کپ
    لیمن جوس چار کھانے کے چمچ
    (اورنج کا چھلکا دو کھانے کے چمچ (کدوکش
    اورنج جوس دو سو پچاس ملی لیٹر
    گولڈن سیرپ ایک کھانے کا چمچ
 

عمل

اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرکے 30 ×30 سینٹی میٹر کی اوون پروف ڈش کی تہہ میں مکھن لگا دیں۔

مکھن میں شکر شامل کرکے اتنا پھینٹیں کہ سیال کی صورت اختیار کر جائے۔

اب اس میں انڈے ایک ایک کرکے ڈالیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔

تمام خشک اجزاء مکھن کے اس آمیزے میں چھان کر شامل کریں۔

پھر اچھی طرح مکس کرکے پہلے سے تیار شدہ ڈش میں ڈال کر سطح برابر کر دیں۔

تقریبا 45 منٹ یا مکمل طور پر بیک ہونے تک اوون میں رکھیں۔

سیرپ کے لیے:

سیرپ کے تمام اجزاء کو مِلا کر ایک اُبال آنے کے بعد پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر کیک پرانڈیل دیں۔

لذیذ اورنج کیک تیار ہے