پشاوری چپلی کباب
  • 2068 Views

پشاوری چپلی کباب

ضرورت

    بکرے یا بیف کا قیمہ ایک کلو ﴿ایک بار مشین سے نکال لیں
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    (سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
    (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿موٹا اور بھون کر پیس لیں
    (انڈا ایک عدد ﴿ایک چمچ تیل ڈال کر فرائی کرکے باریک ٹکڑے کرلیں
    بکرے کا مغز ایک عدد
    مکئی کا آٹا اڑھائی کھانے کے چمچ
    (پیاز دو عدد ﴿باریک کاٹ لیں
    ہری مرچ چار عدد
    (کچا پپیتا ایک چائے کا چمچ ﴿چھلکوں سمیت
    تیل آدھا کپ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    لیموں ایک عدد
    (ٹماٹر چار عدد ﴿باریک کاٹ لیں
    (ہرا دھنیا ایک چوتھائی کپ ﴿باریک کاٹ لیں

 

عمل

پہلے بکرے کے مغز میں ہلدی اور لیموں کا رس ڈال کر اُبالیں اور پانی پھینک دیں۔

قیمہ میں تمام مصالحے ملا دیں اور ساتھ ہی مغز اور انڈا بھی ملا دیں۔

آدھا گھنٹہ رکھ دیں تاکہ مصالحہ جذب ہو جائے۔

پھر پیاز اور ٹماٹر ملا کر گول گول چپلی کبابوں کی شکل دیں اور فرائی پین یا توے پر مکھن اور تیل تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالیں اور کبابوں کو فرائی کریں۔

براؤن ہونے پر سلاد اور ہری چٹنی کے ساتھ تندوری نان کے ساتھ مہمانوں کو سرو کریں اتنے منفرد کباب اس سے پہلے آپ نے نہیں کھائیں ہوں گے۔