پھینی
  • 2780 Views

پھینی

Pheni دکانوں پر فروخت اور اسے بنانے کے لئے مشکل لگتا ہے. لیکن یہ جتنا مشکل ہم فرض طور پر نہیں ہے. اس ہدایت میں شیف اس کے عمل کی وضاحت اور اس کے گھر میں ایک کوشش کرو کہ کس طرح پڑھ.

ضرورت

ناشتہبٹر کے لئے
گھی آدھا کلو
یونی پف آدھا کلو
:ڈو کے لئے
میدہ آدھا کلو
پانی ایک کپ یا حسب ضرورت
تیل فرائی کرنے کے لئے

عمل

گھی اور یونی پف کو پین میں دس منٹ گرم کریں۔

پھر ایک گھنٹہ ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ مکھن تیار ہوجائے۔

نوٹ: اگر مکھن سخت ہوجائے تو تھوڑا آئل ڈال کر مکھن کو نرم کر لیں۔

ڈو کے لئے: میدے میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔ پانی کم یا زیادہ استعمال کیا جاسکتا ہے بس ڈو کو نرم ہونا چاہیے۔

پھر ڈو کو ہاتھوں کی مدد سے گولائی میں ڈونٹ کی شکل میں گھمائیں۔

اب اس پر مکھن لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

پھر ہاتھوں سے گولائی میں اس طرح رول کریں کہ چار گول رولز بن جائیں۔

اب رولز کو پیڑے کے سائز میں کاٹ لیں۔

پھر اس کے پراٹھے کے پیڑے کی طرح کے پیڑے بنا لیں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔

پھر ہاتھوں سے بیل لیں۔

کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پھینی ڈال کر فرائی کرلیں۔

گرم دودھ میں ڈال کر سرو کریں۔