پھلکی پکوڑیاں
  • 375 Views

پھلکی پکوڑیاں

شیف اسد لطیف کا آسان نسخہ کے ساتھ گھر میں مزیدار Phulki Pakorian تیار کریں. یہ مختلف چٹنی کے ساتھ ایک عظیم ذائقہ جب مرکب ہے. افطار میں خدمت کرنے کے لئے کامل.

ضرورت



    بیسن دو کپ
    بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    نمک ایک کھانے کا چمچ
    دہی ایک پاؤ
    ہری چٹنی حسب ضرورت
    خوبانی کی چٹنی حسب ضرورت
    املی کی چٹنی حسب ضرورت
    پیاز ایک عدد
    آلو دو عدد
    ٹماٹر دو عدد
    پاپڑی حسب ضرورت
    چاٹ مصالحہ دو کھانے کے چمچ
    تیل حسب ضرورت
 

عمل

ایک پیالے میں بیسن، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔

اب اسے حسب ضرورت پانی کے ساتھ ہاتھ کی مدد سے مکس کرکے گاڑھا بیٹر بنالیں اور دس منٹ کےلئے رکھ دیں۔

فرائینگ پین میں آئل کو اچھی طرح گرم کرکے اس میں بیسن کے بیٹر کو چمچ کی مدد سے ڈال کر پھلکیاں بنالیں۔

ایک پیالے میں دہی ڈال کر پھینٹ لیں۔

پھینٹے ہوئے دہی میں پانی ڈال کر اس پر پھلکیاں ڈال کر مکس کرلیں۔

پھر اس پر پیاز، ٹماٹر، آلو، چاٹ مصالحہ، نمک، ہری چٹنی، خوبانی کی چٹنی اور املی کی چٹنی ڈال کر مکس کریں۔

پاپڑی ڈال کر سرو کریں۔