اچاری چکن
  • 1173 Views

اچاری چکن

نمکین چکن یا Achari چکن بہترین ہدایت میں سے ایک یہ ہے کہ ذائقہ کی طرح سب کے. برواں سبز مرچیں بھی ایک رسیلا ذائقہ دے. ایک بہترین پکوان آپ کھانا پسند بنانے کے لئے.

ضرورت

چکن ایک کلو (سولہ ٹکڑے
کلونجی ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
(ہری مرچ پانچ سے چھ عدد (ثابت
دہی ایک کپ
(دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسا ہوا
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
تیل آدھا کپ

عمل

کلونجی، میتھی رانہ، سفید زیرہ اور نمک کو مکس کرکے ہری مرچ میں بھر دیں۔

اب چکن کے ٹکڑوں کو دہی، پسا دھنیا، ہلدی، ادرک لہسن، نمک اور ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ سے تیس منٹ کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

پھر تیل گرم کرکے اس میں چکن کو مصالحے کے ساتھ ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ وہ گل جائے۔

اب اس میں بھری ہوئی ہری مرچ شامل کرکے ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لیے پکائیں اور نان کے ساتھ سرو کریں۔