پائن ایپل شورٹ کیک
  • 398 Views

پائن ایپل شورٹ کیک

پائنیپپل مختصر کیک بنانے کے لئے رٹنا. آپ نے جو سیکھ بار آپ کو سالگرہ، یہاں تک کہ عید یا کرسمس پر ماں کا دن والد کے دن کی طرح آپ غیر معمولی واقعات پر یہ کر سکتے ہیں.

ضرورت



    میدہ دو کپ
    مکھن سات اونس
    آئسنگ شوگر آدھا کپ
    انڈے کی زردی ایک عدد
    دودھ دو کھانے کے چمچ
    (فریش کریم آٹھ اونس ﴿پھینٹی ہوئی
    پائن ایپل ایسنس چند قطرے
    آئسنگ شوگر ایک اونس
    پائن ایپل حسب ضرورت

 

عمل

ایک پیالے میں میدہ چھان لیں۔

اس میں مکھن، آئسنگ شوگر اور انڈے کی زردی ڈال کر مکس کریں۔

ساتھ ہی دودھ ڈال کر نرم گوندھ لیں۔

اب ڈو کو تین منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔

پھر اس کے آٹھ پیڑے بنالیں۔

اب ہر پیڑے کو آٹھ انچ کی گولائی میں بیل لیں۔

ان پر چٹکی بھر میدہ چھڑک کر ہلکی سی گریس کی ہوئی بیکنگ ٹرے پر رکھ دیں۔

اس کے بعد شورٹ کیک کو ایک سو اسی ڈگری تک گرم اوون میں بیس منٹ بیک کرلیں۔

ہلکے گولڈن ہو جائیں تو اوون سے نکال لیں۔

ایک پیالے میں فریش کریم، پائن ایپل ایسنس کے چند قطرے اور آئسنگ شوگر ڈال کر مکس کر لیں۔

پھر ہر شورٹ کیک پر کریم لگائیں اور پائن ایپل کے ٹکڑے لگا کر پیش کریں۔