اناری چکن
  • 418 Views

اناری چکن

انار چکن ایک کامل مرکزی کورس ہے. انار کے بیجوں چکن کے لئے ایک شدید ذائقہ دے. ایک الگ چکھنے ڈش کے لئے یہ انار چکن ہدایت کرنے کی کوشش کریں، چاول یا روٹی کے ساتھ خدمت کی جا سکتی ہے.

ضرورت



    چکن لیگ پیس آدھا کلو
    تیل ایک چوتھائی کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    (پیاز ایک عدد ﴿کٹی ہوئی
    دہی آدھا پاؤ
    (لال مرچ چار سے پانچ عدد (سوکھی، کٹی ہوئی
    دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
    گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    ہلدی ایک چائے کا چمچ
    (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
    ریڈ فوڈ کلر چند قطرے
    انار دانہ تین کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    پانی ایک کپ
    املی کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    جائفل جاوتری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    کیوڑا دو کھانے کے چمچ
    ہرا دھنیا تھوڑا سا
    (پیاز ایک عدد ﴿درمیانی اور سلائس میں کٹی ہوئی

 

عمل

پہلے چکن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

پھر پین میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن پیسٹ، کٹی پیاز اور چکن شامل کرکے اتنا بھونیں کہ چکن کا رنگ تبدیل ہو جائے۔

پھر اس میں دہی، کٹی لال مرچ، دھنیا پاؤڈر، کالی مرچ، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہلدی، پسی لال مرچ، ریڈ فوڈ کلر، انار دانہ اور نمک شامل کرکے دو سے تین منٹ تک بھونیں۔

اب اس میں پانی شامل کرکے ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

چھ سے آٹھ منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر املی کا پیسٹ، لیموں کا رس، جائفل جاوتری پاؤڈر، کیوڑا، ہرا دھنیا اور سلائس کی ہوئی پیاز شامل کرکے مکس کریں اور آنچ تیز کرکے پانی خشک کرلیں۔

اور سرو کریں۔