پورچگیز چکن برگر
  • 320 Views

پورچگیز چکن برگر

کسی بھی مزید برگر کے ساتھ بور نہ ہو. پرتگالی چکن برگر پیری پیری کی چٹنی کے ساتھ سوادج برگر ہے. یہ ایک ذائقہ سے بھرے دوپہر کے کھانے یا شام کھانا ہے. مزیدار!

ضرورت



    چکن بریسٹ دو عدد
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    پیپریکا آدھا چائے کا چمچ
    لہسن آدھا چائے کا چمچ
    برگر بن دو عدد
    پیری پیری سوس دو کھانے کے چمچ
    مایونیز تین کھانے کے چمچ
    (ٹماٹر ایک عدد (سلائس کیا ہوا
    سلاد کے پتے حسب ضرورت
    (کھیرا آدھا (سلائس کیا ہوا
    تیل ایک چوتھائی کپ

 

عمل

چکن بریسٹ کو نمک، کالی مرچ، پیپریکا، لہسن، پیری پیری سوس اور لیموں کا رس سے تیس منٹ کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

اب اسے پہلے سے گرم گرلنگ پین میں درمیانی آنچ پر فرائی کرلیں، یہاں تک کہ وہ تیار ہو جائے۔

پھر برگر بن کاٹ لیں۔

اب انھیں سینک کر اس پر سوس لگائیں ار سلاد پتے رکھ دیں۔

اس کے بعد ٹماٹر، کھیرا اور چکن بریسٹ کو بن پر مایونیز کے ساتھ ڈال کر کور کریں اور فرائز کے ساتھ سرو کریں۔