پوٹیٹو برگر
  • 916 Views

پوٹیٹو برگر

شاکاہاریوں کے لئے یا اس کے صرف آپ 25-30 منٹ لے، ایک فوری دوپہر کے کھانے کے کھانے کے پیدا کرنے کے لئے چاہتے ہیں کے لئے مثالی ایک بہت صحت مند اور غذائیت سے بھرپور برگر، ہے. آپ ایک کامل ذائقہ دیتا ڈپ جو کسی بھی قسم کی کے ساتھ خدمت.

ضرورت



    اُبلے ہوئے آلو 1 کلو
    پیاز کٹی ہوئی 2 عدد
    ٹماٹر 2عدد
    بنَ 6سے 8 عدد
    دھنیا 1 گڈی
    پودینہ 1 گڈی
    چاول کا آٹا ½ کپ
    کُٹی ہوئی کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
    بھُنی ہوئی سفید مرچ 1 چائے کا چمچ
    کُٹی ہوئی سرخ مرچ 1 چائے کا چمچ
    رائی ½ کھانے کا چمچ
    تیل تلنے کے لیئے
    نمک حسبِ ذائقہ

 

عمل

اُبلے ہوئے آلو چھیل کر کانٹے سے کُچلیں اور اس میں کُٹی ہوئی کالی مرچ، سرخ مرچ، سفید زیرہ، رائی، لیموں، باریک کٹا ہوا دھنیا اور پودینہ، ہری مرچ ملا لیں۔

حسبِ ذائقہ نمک اور چاول کا آٹا شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں اور اُسکے کباب بنا کر شیلو فرائی کر لیں۔

اب بن میں تھوڑی سی چکنائی لگا کر توے پر سینک لیں اور املی کی چٹنی لگا کر کباب رکھ دیں۔

اس کے اوپر ہری چٹنی لگا کر 2 عدد چھلے کٹے ہوے پیاز، ٹماٹر کے دو سلائسز رکھ کر بن کا دوسرا حصہ اسکے اوپر رکھ دیں۔

آلو کے برگر تیار ہیں، املی کی چٹنی اور ہری چٹنی کے ساتھ سرٔو کریں۔