آلو وانڈہ
  • 1392 Views

آلو وانڈہ

فطائر البطاطس، ولا شك أن تضرب كل وجبة خفيفة وقت!

ضرورت



    (آلو آدھا کلو (اُبلے ہوئے
    آئل تین کھانے کے چمچ
    رائی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    کری پتہ تین سے چار عدد
    پیاز تین کھانے کے چمچ
    چکن کیوب دو عدد
    ادرک پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
    نمک ایک کھانے کا چمچ
    مونگ پھلی ایک چوتھائی کپ
    لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
    :کوٹنگ کےلئے
    بیسن ایک کپ
    چاول کا آٹا آدھا کپ
    ہرا دھنیا چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    ہری مرچ چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    پانی حسبِ ضرورت

 

عمل

اُبلے ہوئے آلوؤں کو اچھی طرح کُچل لیں۔

ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر اس میں رائی، زیرہ، کری پتہ اور پیاز کڑ کڑالیں۔

اب چکن کیوب، ادرک پیسٹ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، مونگ پھلی اور لیموں کا رس شامل کریں۔

پھر کچلے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے اس آمیزے کی بالز بنالیں۔

کوٹنگ کےلئے:

بیسن، چاول کا آٹا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، اجوائن اور نمک کو پانی کی مدد سے گھول کر آلو کی بالز میں لگا کر تیل میں فرائی کریں۔