پف پسٹریز کریمی ساس کے ساتھ
  • 402 Views

پف پسٹریز کریمی ساس کے ساتھ

إذا كان لديك لم يحاكم هذه الوصفة الكلاسيكية، ثم مجرد تفكير أنت ذاهب لتفقد طبق الجودة. الموصى به للغاية!

ضرورت



    پف پسٹریز شیٹس دو عدد
    سبز پیاز تین عدد
    (انڈہ ایک عدد (پھینٹا ہوا
    پھیکا مکھن تین کھانے کے چمچ
    میدہ ایک چوتھائی پیالی
    دودھ ایک پیالی
    چیز کریم ایک چوتھائی کپ
    (مشرومز آھی پیالی (کٹے ہوئے
    (مکھن برشنگ کےلئے (پگھلا ہوا
 

عمل

فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ پھیکا مکھن ڈال کر پگھلا لیں۔

سبز پیاز کو دھو کر لمبائی میں کاٹ لیں۔

پف پیسٹریز شیٹس کو کسی ہموار سطح پر پھیلا کر چکور اور مستطیل شکل میں رول کرلیں۔

تقریباً 12x8 انچ کا ایک مستطیل بننا چاہئیے۔

کناروں کو تیز چھری کی مدد سے کاٹ لیں، شیٹس کی تہہ کو تین چوکور میں کاٹ لیں۔

پھر دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون گرم کرلیں۔

پیسٹریز کی اوپری سطح پر پھینٹا ہوا انڈہ برش سے لگا کر دس منٹ بیک کریں۔

پیسٹری کی اوپری شیٹ گولڈن ہوجائے تو اوون سے نکال لیں۔

میدہ ڈال کر ایک منٹ پکائیں مسلسل لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے دودھ ملائیں، دھیمی آنچ پر پین رکھ کر دو منٹ تک پکائیں۔

چیز کریم ملا کر مزید ایک منٹ پکائیں پھر اس مکسچر کو فوائل پیپر سے ڈھک کر رکھ دیں۔

فرائنگ پین میں بقیہ ایک کھانے کا چمچ پھیکا مکھن گرم کریں اور مشرومز اور سبز پیاز ٹوس کرلیں۔

سبز پیاز اور مشرومز کریم والے مکسچر میں ملا دیں۔

پیسٹریز کے ایک حصے پر مکسچر رکھ کر دوسرے حصے سے ڈھک دیں۔

بقیہ تمام پیسٹریز کے ساتھ یہی عمل دہرائیں۔

پگھلا ہوا مکھن برش کی مدد سے پیسٹریز کی اوپری سطح پر لگائیں اور پانچ منٹ کےلئے پہلے سے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ گرم اوون میں بیک کرلیں۔

پف پیسٹریز کو ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔