پنجابی دہی بڑے
  • 542 Views

پنجابی دہی بڑے

تم یقینا بڑے داہی سے Baray کی کئی اقسام کھا لیں گے لیکن آپ کو یہ ایک پنجابی داہی Barray لیے قضاء میں ایک بار، آپ کو اس کے ایک پرستار بن کر لیں گے!

ضرورت



    مونگ اور ماش کی دال آدھا کپ
    دہی آدھا کلو
    چینی تین چمچ
    نمک حسبِ ذائقہ
    زیرہ ایک چمچ
    ثابت مرچ آٹھ عدد
    املی کا پانی ایک کپ
    کوکنگ آئل ایک کپ

 

عمل

مونگ اور ماش کی دال کو آدھا گھنٹہ (30 Mins) پہلے بھگوکر اسے باریک پیس لیں۔

اس میں ایک چمچ نمک اورایک چمچ لال مرچ ملالیں۔

اور فرائی پین میں تیل گرم کر کےچھوٹی چھوٹی پھلکیاں بناکر فرائی کرکے ایک برتن میں پانی ڈال کر بھگودیں۔

املی کے پانی میں ایک چمچ چینی، آدھا چمچ نمک ڈال کر چولہے پر پکا کرگاڑھا پیسٹ بنالیں۔

دہی کے اندر دو چمچ چینی اور آدھا چمچ نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پھینٹ لیں۔

اور زیرہ اور ثابت مرچ توے پر بھون کر پیس لیں۔

اب ایک ڈِش میں پھلکیاں پانی سے نکال لیں اور اس کا پانی نچوڑ دیں۔

اورڈش میں رکھ دیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں اس کے بعد املی کا پیسٹ دہی بڑوں پر فاصلے فاصلے سے ڈال دیں۔

اور زیرہ اور ثابت مرچ اوپر چھڑک دیں لذیذ پنجابی دہی بڑے تیار ہیں۔