قیمے کے سموسے
  • 797 Views

قیمے کے سموسے

زیادہ سوادج کیما سموسے بنانا چاہتے ہیں؟ آپ نے ابھی دیا کے طریقہ کار کے اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے. باریک کٹی اور اچھے معیار کیما استعمال کرنے کی کوشش.

ضرورت



    قیمہ ایک پاؤ (Mince 250 gm)
    ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ (Ginger garlic paste 1 tsp)
    نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
    پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی) (Onion 1 finely cut)
    ہرا دھنیا ایک گٹھی (Fresh coriander 1 bunch)
    لیموں کا رس ایک عدد (Lemon juice 1)
    کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (Black pepper 1 tsp chopped)
    ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی) (Green chillies 4 finely cut)
    زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا) (Cumin 1 tsp roast and grind)
    سموسے کی پٹیاں بارہ عدد (Samosa's bandages 12)
    تیل حسبِ ضرورت (Oil as required)
 

عمل

فرائنگ پین میں مشین کا بنا ہوا قیمہ، ادرک اور لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر پانی خشک کریں اور چولہا بند کر دیں۔

پھر ٹھنڈا ہونے پر اس میں باریک کٹی پیاز، باریک کٹا ہرا دھنیا، لیموں کا رس، کُٹی کالی مرچ، باریک کٹی ہری مرچ ڈال دیں۔

اور ساتھ ہی بھنا اور پسا ہوا زیرہ شامل کریں۔

اور اس کو سموسے کی پٹیوں میں بھر کر انڈے میں کوٹ کریں۔

اس کے بعد تیل گرم کرکے سموسوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ قیمے کے سموسے تیار ہیں۔