ریڈ ویلویٹ کیک ود ونیلا فرسٹنگ
  • 196 Views

ریڈ ویلویٹ کیک ود ونیلا فرسٹنگ

اس کے گرم سرخ رنگ کے ساتھ ایک جنوبی خاص اور بہت عیش و آرام کی تلاش میں کیک ہے. مضمون مندرجہ ذیل ہے کہ کس طرح شاندار مخمل کیک اور کیک کے لئے گھر ونیلا frosting یا icing کے ساتھ بنانے کے لئے آپ کو سکھانے گا.

ضرورت



    مکھن چار اونس
    انڈے دو عدد
    دودھ ایک کپ
    میدہ دو کپ
    کوکو پاؤڈر ایک تہائی کپ
    کھانے کا لال رنگ ایک اونس بوتل
    چینی ڈیڑھ کپ
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    چاکلیٹ چپس آدھا کپ
    (ونیلا فرسٹنگ کے لیے)
    مکھن آدھا کپ
    آئسنگ شوگر ڈیڑھ کپ
    ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ

 

عمل

اوون کو پہلے سے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کر لیں۔

اب تیرہ انچ چوڑے، نو انچ لمبے اور دو انچ چوڑائی والے کیک پین کو گریس کر کے خشک میدہ چھڑک دیں۔

اب ایک بڑے پیالے میں مکھن اور چینی ڈال کر اچھی طرح بیٹ کریں۔

اس میں انڈے اور ونیلا ایسنس ڈال کر مزید بیٹ کر لیں۔

دودھ میں سفید سرکہ اور حسب ضرورت کھانے کا لال رنگ ڈال کر مکس کریں اور الگ رکھ دیں۔

اب میدے میں کوکو پاؤڈر اور نمک ڈال کر چھان لیں۔

اب میدے کا چھنا ہوا آمیزہ مکھن کے آمیزے میں شامل کر کے فولڈ کریں۔

ساتھ ہی دودھ اور رنگ کا آمیزہ بھی ڈالتے جائیں۔

اب اسے کیک پین میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں تیس منٹ بیک کریں۔

پھر اوون سے نکال کر تاروں کی جالی پر رکھ کر ٹھنڈا کریں۔

تیار شدہ فروسٹنگ لگائیں اور چاکلیٹ چپس سے سجا کر پیش کریں۔

(فروسٹنگ بنانے کے لیے)

مکھن کو اچھی طرح بیٹ کریں۔

اس میں آہستہ آہستہ آئسنگ شوگر بھی شامل کرتے رہیں اور مسلسل بیٹ کریں۔

اب ونیلا ایسنس ڈال کر مزید پھینٹیں کہ فلفی ہو جائے۔

آخر میں اسے کیک پر لگا کر پیش کریں۔