ریچ فروٹ کرسمس کیک
  • 206 Views

ریچ فروٹ کرسمس کیک

اس کرسمس پر امیر پھل کرسمس کیک بنانے کے باہر کی کوشش کریں. یہ خاص پھل کے ساتھ بنائی گئی ایک سوادج کیک ہے. آپ کو اس کیک کھانے ایک بار جب آپ نے واقعی ایک سچے مزیدار کیک ہے کیا پتہ چلا جائے گا!

ضرورت

    ورنج جوس تین چوتھائی کپ
    کالے کشمس آدھا کپ
    کشمش آدھا کپ
    اورنج پیل دو کھانے کے چمچ
    اخروٹ آدھا کپ
    ڈرائی پائن ایپل ایک چوتھائی کپ
    سوکھی خوبانی ایک چوتھائی کپ
    مونگ پھلی آدھا کپ
    لال اور ہری گلیزڈ چیری ایک کپ
    :کیک کے لئے
    (مکھن ایک کپ (بغیر نمک کے
    برؤان شوگر آدھا کپ
    کاسٹر شوگر آدھا کپ
    نمک ایک چٹکی
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    میدہ دو کپ
    بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت
    لیموں کے چھلکے ایک چائے کا چمچ
    انڈے چار عدد
    کیک اسپائس پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

 

عمل

سب سے پہلے ایک پیالے میں اورنج جوس ڈال کر اس میں کالے کشمش، کشمش، اورنج پیل،تھوڑے سے اخروٹ، ڈرائی پائن ایپل، سوکھی خوبانی، تھوڑی سی مونگ پھلی، لال اور ہری گلیزڈ چیری کو ڈال کر پانچ سے چھ گھنٹے یا رات بھر بھگو دیں۔

اس کو اچھی طرح چھان لیں۔

کیک کے لیے: پہلے بلینڈر میں مکھن کو تھوڑا سا سوفٹ کر لیں۔

پھر اس میں براؤن شوگر اور کاسٹر شوگر کو ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

اب ونیلا ایسنس ڈال دیں۔

پھر میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور نمک کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب اس میں لیموں کے چھلکے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر ایک عدد انڈا اور تھوڑا سے میدے کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

پھر اس میں دوسرا انڈا اور میدہ ڈال کر بلینڈ کریں اور اس عمل کو دو بار مزید دہرائیں۔

پھر باقی بچا ہوا میدہ بھی بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا سا مکس کر لیں۔

پھر آخر میں کیک اسپائس پاؤڈر ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

پھر بھگے ہوئے ڈرائی نٹ کو مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر اس کو سانچے میں ڈال کر دیں۔

پھر بیکنگ سے پہلے اس میں باقی بچی ہوئی لال اور ہری گلیزڈ چیری، کالی کشمش، مونگ پھلی اور اخروٹ کو کیک کے اوپر ڈال کر فوائل پیپر سے ڈھک کر ایک سو ساٹھ ڈگری پر ڈیڑھ سے دو گھنٹے کے لیے بیک کرکے سرو کریں۔