چاکلیٹ کیک
  • 596 Views

چاکلیٹ کیک

Sacher میں Torte یہ اس کیک ہدایت سا زیادہ وقت لیتا ہے 1832. میں Franz Sacher طرف سے ایجاد سب سے زیادہ مشہور ونیز پاک خصوصیات میں سے ایک ہے، ایک چاکلیٹ کیک ہے، لیکن یہ آپ کو اپنے آپ کے ساتھ صبر ہے اتنا مشکل نہیں ہے!

ضرورت

    ڈارک چاکلیٹ ایک سو پچاس گرام (میلٹ
    اَن سالٹڈ بٹر ایک سو پچاس گرام
    کاسٹر شوگر ایک سو پچاس گرام
    انڈے تین عدد
    چینی دو کھانے کے چمچ
    میدہ ایک سو پچاس گرام
    :گارنش کےلئے
    جام دو سو پچیس گرام
    ڈارک چاکلیٹ ایک سو پچیس گرام
    اَن سالٹڈ بٹر ایک سو پچیس گرام
    وائٹ چاکلیٹ پچیس گرام

 

عمل

پہلے بیٹر کی مدد سے مکھن اور کاسٹر شوگر کو بیٹ کرلیں۔

اب اس میں تین انڈوں کی زردی ایک ایک کرکے شامل کردیں۔

ساتھ ہی پگھلی ہوئی ڈارک چاکلیٹ مِکس کرلیں۔

پھر میدے کو شامل کرکے فولڈ کریں۔

اس کے بعد سفیدی کو الگ پھینٹ کر اس میں دو کھانے کے چمچ چینی ملائیں۔

اب اس کو چاکلیٹ میں شامل کرکے فولڈ کریں اور بیکنگ ٹرے کو گریس کرکے اس میں پھیلائیں۔

اب اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرکے تیس منٹ کےلئے بَیک کریں۔

جب بَیک ہوجائے تو وائر ریک پر ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔

سائیڈ سے ٹرن کرکے دو حصے کریں۔

جام کو گرم کریں اور پھل کے ٹکڑے الگ کریں۔

پھر اس کو کیک کے ایک حصے پر لگائیں اور دوسرے حصے کو کور کردیں۔

اب اسے سیٹ ہونے کےلئے تیس منٹ روم ٹمپریچر پر چھوڑ دیں۔

ساتھ ہی ڈارک چاکلیٹ اور مکھن کو ٹوپنگ کےلئے پگھلائیں اور اس وقت تک مکس کریں جب تک میلٹ اور ٹھنڈی نہ ہو جائے۔

اب کیک پر چھری کی مدد سے اسے سائیڈز کور کرنے کے لئے پھیلائیں۔

اب وائٹ یا ڈارک چاکلیٹ کو پگھلا کر کیک کے اوپر لگائیں اور روم ٹمپریچر پر سیٹ ہونے کےلئے رکھ دیں۔