سنگاپورین مرغی
  • 218 Views

سنگاپورین مرغی

آپ کو اس ہدایت آپ کے لئے ہے، کچھ مختلف رسیلا ڈش پسند ہے تو اس کا وقت، مزیدار جنوبی مشرقی ایشیائی ونمرتا بنانے کے لئے. پلس آپ کو اپنے ذائقہ کے مطابق کرنے کے اجزاء کا تناسب تبدیل کر سکتے ہیں

ضرورت

مرغی دو سو گرام (بغیر ہڈی
میدہ دو سو گرام
مکھن دو کھانے کے چمچ
انڈے دو عدد
شملہ مرچ ایک عدد
پیاز ایک عدد
مایونیز چار کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل تلنے کے لیے

عمل

میدے میں ایک انڈہ، نمک، مکھن اور پانی شامل کرکے سخت آٹا گوندھ کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔

آٹے کے دو پیڑے بناکر میدہ لگاتے ہوئے روٹیاں بیل لیں اور گلاس کی مدد سے ہر روٹی میں سے پانچ روٹیاں کاٹ لیں۔

مرغی کو اُبال کر چوپ کر لیں اور ساری سبزیاں بھی چوپ کرلیں۔

ایک پیالے میں مرغی، سبزیاں، مایونیز اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے ملالیں۔

پانچ روٹیوں کے درمیان میں تیار آمیزہ رکھیں۔

ایک انڈے کو پھینٹ کر روٹی کے کناروں پر لگائیں۔

دوسری روٹی کو اُوپر رکھ کر کنارے کانٹے کی مدد سے بند کردیں۔

کڑاہی میں تیل گرم کرکے سنگا پورین مرغی سنہری رنگ آنے تک تَل کر جاذب کاغذ پر نکال لیں۔