اسپیشل راحت فرائیڈ چکن زنگر برگر
  • 488 Views

اسپیشل راحت فرائیڈ چکن زنگر برگر

Zinger برگر فاسٹ فوڈ میں ایک خوشگوار نام. بہت سے لوگ صرف اس ہدایت شیف راحت علی آپ سادہ اجزاء کے ساتھ گھر میں اس کی تیاری کیسے کر سکتے ہیں اشتراک کر رہا ہے، اس کے کھانے کے لئے محبت کرتا ہوں. پورے خاندان کے لیے ایک بڑی دعوت.

 

ضرورت



    چکن فلے چار عدد
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    چلی ساس دو کھانے کےچمچ
    میدہ ڈیڑھ کپ
    نمک حسب ضرورت
    گارلک پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
    برگر بن چار عدد
    مایونیز چار کھانے کے چمچ
    آئس برگ حسب ضرورت
    چیز سلائس چار عدد
    مسٹرڈ پیسٹ چار کھانے کے چمچ
    کوکنگ آئل ڈیپ فرائی کے لئے

 

عمل

پہلے چکن پر نمک اور چلی ساس لگا کر میری نیٹ کر لیں اور پانچ سے چھ گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

پھر میری نیٹ کرنے کے بعد چکن کا پانی اچھی طرح نکال لیں۔

ایک پیالے میں میدہ، نمک، گارلک پاؤڈر، مسٹرڈ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

پھر چکن کو میدے کے مکسچر سے اچھی طرح کوٹ کر لیں۔

پھر کوٹ لگے چکن پر پانی کے چھینٹے لگائیں اور پھر چکن کو میدے کا کوٹ لگا لیں۔

پھر چکن کو تیل میں فرائی کر لیں۔

پھر اس کو فرائی کرنے کے بعد اوون میں بیک کر لیں۔

پھر چکن پر چیز رکھ کر اس کو اوون میں رکھ دیں تاکہ چیز میلٹ ہو جائے۔

پھر بن لے کر اس میں چکن، مایونیز، مسٹرڈ پیسٹ اور ائس برگ رکھ کر دوسرے بن سے بند کردیں۔

مزیدار زنگر برگر تیار ہے۔

فرنچ فرائز اور چلی ساس کے ساتھ سرو کریں۔