اسٹفڈ اٹالین ٹماٹو
  • 174 Views

اسٹفڈ اٹالین ٹماٹو

تندور سے باہر آئے جب cheesy اور کریمی برواں ٹماٹر اطالوی بہت اچھا لگتا ہے. میئونیز، کریم، sausages اور مصالحے کا مرکب ایک عجیب پڑھنا بنانے. ایک بہترین کھانے کی خدمت کرنے کے لئے.

ضرورت



    چکن ساسچز دو عدد
    (ٹماٹر چھ عدد (بڑے
    چلی گارلک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    انڈے کی زردی دو عدد
    لیموں کا رس دو چائے کے چمچ
    لیموں کا چھلکا ایک عدد
    زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ
    ٹیونا ایک چھوٹا کین
    کریم دو سے تین کھانے کے چمچ
    موزریلا چیز دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ حسب ذائقہ
    (ٹماٹر دو عدد (سوکھے
    تلسی کے پتے حسب ضرورت
    ہری پیاز گارنش کے لئے

 

عمل

ٹماٹر کو درمیان سے کاٹ کر ان کے بیج نکال دیں۔

ایک بیکنگ ٹرے میں چلی گارلک ساس ڈال کر ان پر ٹماٹر رکھیں اور دس سے پندرہ منٹ بیک کریں۔

مایونیز کے لئے: انڈوں کی زردی، لیموں کا رس اور لیموں کے چھلکے ملا کر بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کریں اور اس میں آہستہ آہستہ زیتون کا تیل شامل کریں۔

مایونیز تیار ہونے پر آدھا نکالیں اور ان میں ٹیونا، ایک کھانے کا چمچ کریم، ایک کھانے کا چمچ موزریلا چیز، نمک اور کالی مرچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس مکسچر کو ٹماٹر میں شامل کریں۔

بچے ہوئے مایونیز میں چکن ساسچز، دو کھانے کے چمچ کریم، ایک کھانے کا چمچ موزریلا چیز، نمک اور کالی مرچ شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں۔

پھر اسے بھی ٹماٹر میں ملا کر ان پر تلسی کے پتے اور سوکھے ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر دوبارہ تھوڑی دیر کےلئے بیک کریں۔

تیار ہونے پر بیزل اور ہری پیاز سے گارنش کرکے سرو کریں۔