میٹھے پین کیک رولز
  • 784 Views

میٹھے پین کیک رولز

ان فہرستوں وہ ناستے کے وقت زیادہ تر اختیار کیا جاتا ہے یا کسی بھی وقت کی خدمت کی جا سکتی ہے، تیار کرنے کے لئے بہت اچھا پلس آسان ہیں. بچوں اور بڑوں دونوں طرف سے لطف اندوز میٹھا اور ذائقہ میں پاگل ان فہرستوں!

ضرورت



    پین کیک کے لیے:
    میدہ ڈیڑھ پیالی(Refined flour 1 ½ cup)
    نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ(Salt ¼ tsp)
    انڈے دو عدد(Eggs 2)
    پانی ایک پیالی(Water 1 cup)
    بھرنے کے لیے:
    تازہ نارہل دو پیالی (کدوکش کیا ہوا) (Fresh coconut 2 cups grated)
    چینی چار کھانے کے چمچ(Sugar 4 tbsp)
    بادام آدھی پیالی (چوپ کیا ہوا)(Almonds ½ cup chopped)
    پستے آدھی پیالی (چوپ کیا ہوا)(Pistachios 1/2 cup chopped)
    الائچی ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)(Cardamoms powder 1 tsp)
    دودھ تین کھانے کے چمچ(Milk 3 tbsp)

 

عمل

دیگچی میں ناریل، چینی، بادام، پستے، الائچی اور دودھ ڈال کرملائیں (mix)۔

چند سیکنڈ (second) پکائیں اور چولہا بند کرکے اسے ٹھنڈا کرلیں۔

پین کیک (pan cake) آمیزہ تیار کرنے کے لیے میدہ، انڈے، نمک اور پانی ڈال کر پتلا آمیزہ (mixture) بنالیں۔

اسے چھلنی کی مدد سے چھان لیں۔

نان اسٹک (non stick) کے فرائنگ پین (frying pan) کو تیل سے چکنا کریں۔

مانڈہ پٹی بنانے کے لیے گہرے چمچ کی مدد سے آّمیزہ (mixture) اس میں شامل کریں۔

اضافی آمیزہ واپس پلٹیں اور جب مانڈہ پٹی تیار ہو جائے تو اُتار لیں۔

اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی مانڈہ پٹیاں بھی تیار کر لیں۔

ناریل کا آمیزہ پٹیوں کے ایک جانب رکھیں اور انہیں رول (roll) کریں۔

مزیدار رولز (rolls) بغیر تلے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں