تکہ سموسہ
  • 11406 Views

تکہ سموسہ

سموسے کے ایک نئے ذائقے حاصل کریں اور یہ زیادہ بھوک بنا دے. ٹکا سموسی ایک مختلف ذائقہ ہے اور آپ کے ذائقہ سے محبت کرے گا.

ضرورت



    چکن بریسٹ دو عدد
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    تکہ مصالحہ دو سے تین کھانے کے چمچ
    سموسہ پٹی دس عدد
    (انڈہ ایک عدد (پھینٹا ہوا
    لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت

 

عمل

چکن بریسٹ پر اچھی طرح تکہ مصالحہ لگا کر ایک گھنٹے کے لئے میری نیٹ کر لیں۔

ایک پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے اس میں چکن شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔

اب اسے فوڈ پروسیسر میں شامل کرکے پیس لیں اور باقی کے تمام اجزاء بھی شامل کردیں۔

پھر سموسہ پٹی میں چکن مکسچر رکھ کر سموسہ کی شکل میں فولڈ کریں اور انڈے کی مدد سے کناروں کو بند کردیں۔

گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ سنہرے ہو جائیں۔

کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔