ناشپاتی کا اَپ سائیڈ ڈاؤن کیک
  • 168 Views

ناشپاتی کا اَپ سائیڈ ڈاؤن کیک

آپ ناشپاتی پسند ہے اور آپ ناشپاتی کے ساتھ کچھ کلاسک میٹھی کیک بنانے کے لئے چاہتے ہیں، اور آپ کو کبھی نہیں ناکام ہو گئی ہدایت کے لئے تلاش کر رہے ہیں تو آپ صحیح جگہ پر آئے تو، اس ہدایت کو آپ کے لئے بہترین ہے!

ضرورت



    ناشپاتی ایک کلو
    میدہ دو پیالی
    انڈہ ایک عدد
    براؤن چینی ایک تہائی پیالی
    نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    (مکھن آٹھ کھانے کے چمچ (پگھلا ہوا
    چینی آٹھ کھانے کے چمچ
    بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    دودھ ایک تہائی پیالی

 

عمل

ناشپاتیوں کو چھیل کر اس کے لمبائی میں قتلے کاٹ لیں۔

ایک سو ستّر ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون پہلے سے گرم کرلیں۔

ایک ساس پین میں براؤن چینی اور دو کھانے کے چمچ مکھن گرم کریں۔

اس میں ناشپاتیوں کو ڈال کر چند منٹ تک پکائیں۔

دس انچ کا پیندہ الگ ہو جانے والا کیک کے سانچے کو مکھن سے چکنا کرکے بڑپیپر لگا دیں۔

اس پر ناشپاتی کے ٹکڑوں کی تہہ لگا لیں۔

میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور نمک ملا کر چھان لیں۔

ایک پیالے میں چھ کھانے کے چمچ مکھن اور چینی ڈال کر الیکڑک بیڑ کی مدد سے یکجان کرلیں۔

اس میں انڈہ ڈال کر پھینٹیں۔

ونیلا ایسنس اور دودھ ڈال کر ملائیں۔

اس میں چھنا ہوا میدہ ڈال کر چند منٹ ملائیں۔

اس آمیزے کو سانچے میں ڈال کر سیٹ کرلیں۔

اسے اوون میں ایک سو اَسی ڈگری پر پنتالیس منٹ پکا کر نکال لیں۔

کیک کو ٹھنڈا کریں، کیک پلیٹ کو سانچے کے اُوپر رکھیں اور پلٹ کر کیک نکال لیں۔