ونیلا کرمبل کیک
  • 210 Views

ونیلا کرمبل کیک

کتنا پیارا ہے اور منہ پانی نسخہ بھی اتنا ہی پاکستان، بھارت میں پسند اور بنانے کے لئے اوسط کوشش کے ساتھ تمام دنیا اور سالگرہ، عید، دیوالی، ہولی، نئے سال، ایسٹر کی طرح مواقع کے لئے کامل. بھی تمام موسموں کے لئے اچھا ہے. کا لطف اٹھائیں!

ضرورت



    کیک اسپنج کےلئے:
    انڈے چار عدد
    میدہ چار اونس
    کاسٹر شوگر چار اونس
    بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    کرمبل کےلئے:
    چینی ایک کپ
    بادام آدھا کپ
    آئسنگ کےلئے:
    آئسنگ شوگر چار اونس
    فریش کریم بارہ اونس

 

عمل

ونیلا اسپنج کےلئے:

انڈوں کو کاسٹر شوگر (Caster Sugar) کے ساتھ اتنا بیٹ کریں کہ فلفی ہوجائے۔

اس میں ونیلا ایسنس (Vanilla Essence) ڈال کر مِکس کریں۔

میدے کو بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ چھان لیں۔

انڈوں کے آمیزے میں میدہ ڈال کر فولڈ کریں۔

اس کے بعد یہ آمیزہ کیک پین میں ڈال کر 180 ڈگری (180’ C) تک گرم اوون میں 25 منٹ (25 Mins) بیک کرلیں۔

کرمبل کےلئے:

چینی کو سوس پین میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ چینی پگھل جائے۔

اس میں بادام ڈال کر مکس کرلیں۔

اب یہ آمیزہ گریس کی ہوئی ایک ٹرے میں جمالیں۔

سخت ہوجائے تو بیلن سے چورا کرلیں۔

آئسنگ کےلئے:

کریم کو اتنا بیٹ کریں کہ گاڑھی ہونے لگے، اس میں آئسنگ شوگر (Icing Sugar) ڈال کر مکس کریں۔

اسپنج کیک کو درمیان سے کاٹ کر ایک ٹکڑے پر پائن ایپل سیرپ ڈالیں۔

پھر اس میں پھینٹی کریم لگائیں۔ اس کے بعد کرنچ ڈال کر کیک کے دوسرے ٹکڑے سے ڈھک دیں۔

اب اوپر اور اطراف میں آئسنگ لگادیں۔

آخر میں کرنچ چھڑک کر ٹھنڈا پیش کریں۔