وان ٹون
  • 883 Views

وان ٹون

فطيرة باللحم هو نسبيا نوع مختلف من المقبلات والوجبات الخفيفة التي يتم إعدادها مع مغلفة. في هذه الوصفة تمتلئ مغلفة متموج مع الدجاج. مثالية للعمل في وقت الشاي.

ضرورت

مرغی کا گوشت ایک پیالی (بغیر ہڈی کے
(سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک حسبِ ضرورت
سویا ساس ایک چائے کا چمچ
چلی ساس ایک چائے کا چمچ
سموسے کی پٹیاں حسبِ ضرورت
میدہ دو کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
آئل تلنے کےلئے

عمل

دیگچی میں ایک پیالی پانی اور چکن ڈال کر پکنے رکھ دیں۔

جب پانی خشک ہو جائے تو نمک، سیاہ مرچ، سویا ساس اور چلی ساس ملا کر اچھی طرح مِکس کریں۔

سموسے کی پٹی لے کر ایک کھانے کا چمچ مکسچر درمیان میں رکھیں اور پٹی کو پوٹلی کی شکل دیں۔

اسی طرح بقیہ پٹیوں کو بھی فلنگ رکھ کر پوٹلی بنالیں۔

پیالی میں میدہ اور پانی ملا کر لئی سی بنالیں اس لئی کو پوٹلیوں کے کناروں پر لگا کر انہیں دبا دیں۔

کڑاہی میں آئل گرم کریں اور دو دو کرکے پوٹلیوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔

عید ٹرالی کےلئے وان ٹون منفرد اسنیک ہے اسے کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔