زنگر اسٹائل برگر
  • 315 Views

زنگر اسٹائل برگر

zinger برگر پسند ہے؟ یہاں ایک خصوصی ہدایت Zinger انداز برگر ہے. مزیدار برگر کے ساتھ آپ کے خاندان کے ساتھ باہر پھانسی. یہ کیسے ذائقہ! ہمارے ساتھ اشتراک ضروری ہے.

ضرورت



    چکن بریسٹ دو عدد
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
    پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    انڈے دو عدد
    میدہ تین کھانے کا چمچ
    میدہ آدھی پیالی
    کارن فلور آدھی پیالی
    چاول کا آٹا آدھی پیالی
    تیل تلنے کے لیے
    برگر بن چار عدد
    مایونیز آدھی پیالی
    آئس برگ ایک پھول

 

عمل

سب سے پہلے چکن بریسٹ دو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

پھر اسے نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، کُٹی لال مرچ اور پپیتا پیسٹ لگاکر رکھ دیں۔

اس کے بعد انڈوں کو پھینٹ کر تین کھانے کے چمچ میدہ شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

اب ایک پیالے میں آدھی پیالی میدہ، کارن فلور اور چاول کے آٹے کو مکس کرلیں۔

اب چکن بریسٹ کو انڈے والے بیٹر میں ڈبو کو خشک میدے کے آمیزے میں کوٹ کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

بن کو درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ کر تھوڑا تھوڑا سا مایونیز لگاکر سینک لیں۔

آئس برگ کو چھوٹا جولین کاٹ لیں۔

اب بن کے ایک حصے پر آئس برگ رکھیں، مایونیز لگائیں، پھر چکن بریسٹ رکھیں، مایونیز لگائیں اور بن کے دوسرےحصے سے ڈھک کر مہمانوں کو پیش کریں۔